سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ میں تبادلے

پشاور… ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخواہ نے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پانچ اہلکاروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفر شاہ کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور صدر جبکہ پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل کو ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ٹرانسفر کردیا گیا ہے اعلامیے کے مطابق سکیل دس کے زعفران کو قیوم سپورٹس کمپلیکس سے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کوچ کی خالی آسامی پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کیئر ٹیکر حسن ننگیال کو قیوم سپورٹس کمپلیکس اور یاسر کو شاہ طہماس سٹیڈیم میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor