کورونا وائرس کا خطرہ،بائولرز کو گیند چمکانے کیلئے یہ اجازت مل سکتی ہے۔۔

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ کی گیند بنانے والی آسٹریلوی کمپنی کوکابورا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ایک ویکس کی تیار کر رہی ہے، جس سے کھلاڑی بغیر تھوک یا پسینہ لگائے گیند کو چمکا سکیں گے۔آسٹریلوی کمپی کوکابورا ایک ایسی ویکس تیار کر رہی ہے جس سے کھلاڑیوں کو تھوک یا پسینے کا استعمال کیے بغیر گیند کو چمکانے کی اجازت مل سکتی ہے۔

یوں COVID-19 کے ٹرانسمیشن کے خطرے کو بھی کم سے کم کیا جاسکتا ہے۔کرکٹ کے کھیل میں بولرز گیند کو چمکانے کے لیے اپنا پسینہ اور تھوک استعمال کرتے ہیں۔لیکن گزشتہ ہفتے آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ آف اسپورٹس کے رہنما نے خطوط کے تحت کھیل کو دوبارہ شروع ہونے پر گیند پر تھوک یا پسینے سے رگڑنے کو واضح طور پر ممنوع قرار دیا تھا۔تاہم کوکابورا کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکس کے استعمال سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

error: Content is protected !!