راشد لطیف کے صحافیوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کرنے کی بھرپور مذمت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)الیکٹرانک میڈیا رپورٹرایسوسی ایشن (ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ اورایمراسیکرٹری سلیم شیخ وایمراباڈی نے سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے بارے میں غلط الفاظ اور نازیبا زبان استعمال کرنے کی پرزور اورشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صحافیوں کے بارے میں سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے ایسے الفاظ سن کر دلی طور پر دکھ ہوا ہے کہ قومی سطح کی ایسی شخصیت کی ذہنی پسماندگی کا یہ معیار ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ،ناک اور کان ہوتے ہیں۔

ایسے الفاظ بول انہوں نے اپنی ذہنی تربیت کا ثبوت دیا ہے۔ صحافتی برادری کے بارے میں سابق کرکٹ کپتان راشد لطیف کے ایسے نازیبا الفاظ قابل مذمت ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ایمرا باڈی سابق کپتان راشد لطیف سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ویڈیو بیان میں اپنے کہے ہوئے الفاظ کو واپس لیں اور اپنے ویڈیو بیان میں صحافیوں کے بارے میں کی گئی بدزبانی پر معافی مانگیں اگر انہوں نے چوبیس گھنٹوں میں اپنے کہے ہوئے الفاظ پر صحافیوں سے معافی نہ مانگی تو ایمرا باڈی سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف قانونی چارہ کرے گی۔اور جب تک راشد لطیف اپنی بدزبانی پر معافی نہیں مانگیں۔ ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

error: Content is protected !!