پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) آرچری فیڈریشن نے ملک بھر میں آرچری سے وابستہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا ہے رجسٹریشن کے اس عمل میں آرچر ی کے کھلاڑیوں کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے جن میں ان کی تعلیمی قابلیت سمیت کھلاڑیوں کا پروفائل آرچری فیڈریشن تیار کرے گی جس کے بعد آرچری کے کھلاڑیوں کو مخصوص کارڈ جاری کئے جائینگے اور یہ کھلاڑی آرچری فیڈریشن کے ممبر تصورہونگے کھلاڑی انہی ممبرشپ کارڈ کی بنیاد پر ملکی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے جبکہ بغیر کارڈ کے آنیوالے کھلاڑیوں کو کسی بھی مقابلے میں حصہ نہیں لینے دیا جائیگا- پاکستان آرچری فیڈریشن کے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کے بارے میں ڈیٹا سمیت مستقبل میں کسی بھی غیر رجسٹرڈ افراد سمیت سیاست کیلئے آنیوالے افراد کو روکنا ہے تاکہ کھلاڑی صرف کھیل کی طرف توجہ دے سکیں..اسی بناء پر ملک بھر میں آرچری کے کھلاڑیوں کو مخصوص فارم کے ذریعے ان کی تصاویر اور ڈیٹا جمع کرنیکی ہدایت کی جارہی ہیں