ون ڈے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی،بابر اعظم بدستور نمبر ون

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور سرفہرست ہیں، فخر زمان بھی ساتویں پوزیشن پر ڈٹ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور سرفہرست ہیں جب کہ فخر زمان بھی ساتویں پوزیشن پر ڈٹ گئے۔
اس کے علاوہ محمد حفیظ اور عماد وسیم کو بغیر کھیلے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، بولرز میں ’ریٹائرڈ‘ محمد عامر 11 اور شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں.

error: Content is protected !!