وسیم خان باقاعدہ معافی مانگیں،سجال

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی سپورٹس جرنلسٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کی پرزور مذمت کرتی ہے، اور انکی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان سے بھی مطمیئن نہیں، اور سجال مطالبہ کرتی ہے کہ وسیم خان اپنے نازیبا الفاظ کو نامناسب قرار دینے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ معذرت بھی کریں۔ وسیم خان نے خود تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے نامناسب الفاظ استعمال کیے ہیں، لہذا انہیں اپنے بیان پر معذرت کرنی چاہیئے، ملک بھر کی صحافی تنظیموں کی جانب سے وسیم خان کے بیان پر مذمت کرنے پر انکے شکرگزار ہیں، اور انکے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

تعارف: newseditor