نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے


عالمی نمبر ایک سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ جس کے بعد اب ان کا مقابلہ عالمی نمبر تین اسپین کے رافیل نڈال سے ہوگا۔ دونوں کھلاڑیوں کا یہ 58واں ٹاکرا ہوگا۔

کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اٹلی کے میٹیو بریٹینی کو 1-3 سیٹس سے شکست دی جس کا اسکور 3-6، 2-6، 7-6 اور 5-7 رہا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 5 ہزار شائقین کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اسپین کے رافیل نڈال بھی فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دفاعی چیمپئن نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شیوارزمین کو 3-6 ، 6-4 ، 4-6 اور 0 -6 سے شکست دی۔

ان میچز کے بعد اب ایک سیمی فائنل نڈال اور جوکووچ اور دوسرا سٹسی پاس اور زیوروف کے درمیان ہوگا۔ مینز سیمی فائنل جمعہ کو پیرس میں ہوں گے جبکہ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor