پاکستان سپر لیگ میں جیت کرکٹ کی ہو گی، شاہد خان آفریدی


انجری کے باعث پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔

سابق کپتان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے، ایک سوال میں شاہد آفریدی سے ان کے مداح نے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کہ ’لالہ پی ایس ایل 6 کون جیتے گا؟‘

شاہد آفریدی نے جواب میں صرف ’کرکٹ‘ لکھا جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جیتے، جیت آخر میں کرکٹ کی ہی ہوگی۔

اسی سوال و جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا۔

ایک صارف نے کرکٹر سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی صبح ساڑھے پانچ بجے ہوجاتی ہے۔

ایک جواب میں انہوں نے بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی ’بیک بون‘ یعنی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ گراؤنڈ میں اپنے مداحوں کو مِس کررہے ہیں۔

ہردلعزیز کرکٹر نے یہ بھی بتایا کہ وہ اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلیں گے۔

ایک ٹوئٹ میں انہوں نے اہلیہ کو اپنی کُل کائنات کہا۔

تعارف: newseditor