ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کرکٹ کے لیجنڈز کو اکٹھا کرتی ہے ؛ کامل خان

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے منظور شدہ ایک قسم کی کرکٹ لیگ میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے کرکٹ کے لیجنڈز کو اکٹھا کرتا ہے۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گراونڈ میں 3 سے 13 جولائی 2024 تک شیڈول ورلڈ چیمپینز آف لیجنڈز کرکٹ لیگ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) سے منظور شدہ اپنی نوعیت کی پہلی لیجنڈز لیگ میں دنیا کے معروف سینئر کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں، جن میں آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی،

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن، جنوبی افریقہ کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیکس کیلس، بھارت کے اسٹائلش بلے باز یوراج سنگھ اور اسپنر ہر بجن سنگھ اور دیگر شامل ہیں۔

لیگ میں پاکستان چیمپینز ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کپتان اور ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے چیمپیئن کپتان یونس خان کریں گے، ٹیم میں شاہد خان آفریدی سمیت دیگر معروف کرکٹرز شامل ہوں گے۔

لیجنڈز کرکٹ لیگ کی پاکستان چمپینز ٹیم کے ساتھ معاہدے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، لیگ کی جانب سے کامل خان اور ٹیم کی طرف سے شاہد آفریدی اور یونس خان نے دستخط کیے، تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

کامل خان نے کہا کہ آئی سی سی کا ایونٹ ہونے کے ناطے لیگ میں اینٹی کرپشن پوری طرح سے مستعد ہوگی، پاکستان اور بھارت کے تماشائیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

لیگ میں سینٹرل کنٹریکٹ والے کھلاڑی این او سی ملنے پر شرکت کر سکتے ہیں تاہم ایسے کھلاڑیوں کے لیے لیگ بہترین آپشن ہے جن کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع نہیں مل پاتے۔

4 جولائی 2024 سے برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا پہلا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاک بھارت روایتی حریفوں کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے، اس میچ میں بھارت اور پاکستان کے سابق کرکٹر ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔ ایونٹ کا سیمی فائنلز 12 جولائی کو طے ہیں جبکہ ٹورنامںٹ کا فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا شیڈول:

3 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

4 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

5 جولائی: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز

6 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ پاکستان

7 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ بمقابلہ پاکستان

8 جولائی بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

9 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان

10 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا

12 جولائی: پہلا و دوسرا سیمی فائنل

13 جولائی ایونٹ کا فائنل

error: Content is protected !!