ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات مکمل

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے انتخابات مکمل ڈاکٹر سید مشتاق شاہ صدر خالد خان جدون سیکریٹری پرویز خان جدون چیئر مین جبکہ شوکت حسین پریس سیکریٹری منتخب سٹی سپورٹس کمپلیکس ایبٹ آباد میں میں آر ایس او تصور خان سیکریٹری کے پی والی بال ایسوسی ایشن خالد وقار ڈی ایس او وسیم فضل کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں ضلع بھر کے بائیس رجسٹرڈ کلب کے سیکریٹری اور صدور نے حصہ لیا

اور اتفاق رائے سے ڈی ایف او سردار سلیم کو پیٹرن چیف محمد پرویز خان جدون کو چیئر مین ڈاکٹر سید مشتاق شاہ کو صدر خالد خان جدون کو سیکریٹری سردار محبوب کو سینئر نائب صدر نائب صدور مین سردار واجد سردار ظہیر طلعت محمود علینہ حق نگینہ جبکہ رضوان خان جائنٹ سیکریٹری شوکت حسین پریس سیکریٹری اور ایگزیٹو ممبران میں مشتاق بالہی سردار اسھاق حسرت عباسی وقاص احمد محمد راشداور دیگر شامل ہیں اس موقع پر سیکریٹری کے پی والی بال خالد وقار آر ایس او ہزارہ تصور خان ڈی ایس او وسیم فضل نے نو منتخب ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن ضلع بھر میں والی بال کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی انہوں نے ضلعی والی بال ایسوسی ایشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کھلاڑیوں کو فراہم کی جائیں گی اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق یونین کونسل کے لیول پر نئے گراءونڈ تیار کئے جائیں گے جس سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا

تعارف: newseditor