لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سرف ایکسل سال 2021 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا آفیشل ڈیٹرجینٹ پارٹنر بن گیا ہے۔
اس دوران پاکستان کوتین ہوم سیریز کھیلنی ہیں، جہاں اسے نیوزی لینڈ، انگلینڈاور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرنی ہے۔
اس معاہدے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونی لیور کی پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔
بابرحامد، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی:
ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابرحامد کا کہناہے کہ یونی لیور کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ دن بدن مضبوط ہورہی ہے، خوشی ہے کہ سرف ایکسل ہوم سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کاآفیشل ڈیٹرجینٹ پارٹنر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کو پاکستان میں ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملےگا، یونی لیور جیسے ہمارے پارٹنرز ہمارے لیے بہت قابل قدر ہیں۔
بابرحامد نے کہا کہ حالیہ چند روز سے وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کو ابوظہبی میں مکمل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے تاہم اب ان کی نظریں ہوم انٹرنیشنل سیریز کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دینے پر مرکوز ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے فینز کو ہمارے سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور ہم ان سب پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔
منیر حسن، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ہوم کیئر یونی لیور:
منیر حسن کا کہنا ہے کہ سرف ایکسل کا ماننا ہے کہ جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہےاور ہماری ٹیم کی تعریف کے لیے اس سے بہتر الفاظ اورکوئی نہیں ہوسکتے، اسی لیے ہم نے پی سی بی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ ہم پہلی مرتبہ داغوں کے چیمپئن ٹرافی کو متعارف کرواسکیں، جس سے نوجوانوں میں کھیل کو فروغ ملے گا۔