امریکی بیس بال کوچ برائن فرشز لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)امریکی بیس بال کوچ برائن فرشز ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر فخر علی شاہ نے بتایا کہ امریکی بیس بال کوچ برائن فرشز آج صبح ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔

امریکی کوچ لاہور میں دو دن یوتھ کیمپ میں نوجوانوں کے ساتھ کام کریں گے ۔برائن فرشز کو لاہور کے قریبی ایک دو شہروں میں اکیڈمیز کا دورہ بھی کرایا جائے گا جبکہ مختلف کالجز کا بھی دورہ کریں گے ، وہ اگست میں ایک سال کے معاہدے پر پاکستان آئیں گے ۔

برائن فرشز کا کہنا ہے کہ میں آج صبح ہی لاہور پہنچا ہوں ، باقاعدہ طور پر اگست میں پاکستان آوں گا ۔ان کاکہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران میں بنیادی کام کرنے کی کوشش کروں گا۔

تعارف: newseditor