افتخار احمد اور محمد عامر اچھے دوست ہیں،شاداب

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا افتخار احمد اور محمد عامر کے درمیان تکرار پر کہنا ہے کہ وہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز افتخار احمد کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔اس صورتحال پر میچ کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا ، دونوں کھلاڑی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں ۔میچ میں فتح سے متعلق بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اچھی بات ہے کہ کبھی ٹاپ آرڈر اور کبھی مڈل آرڈر اسکور کر رہا ہے ۔

تعارف: newseditor