انعام بٹ نے نوجوان ریسلرز کی کوچنگ شروع کردی

گوجرانوالہ (سپورٹس لنک رپورٹ)گوجرانوالہ میں ورلڈ چمپئین انعام پہلوان کی سربراہی میں نوجوان ریسلرز کے لیے کوچنگ کیمپ قائم کر دیا گیا جس میں سات سال سے سولہ سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کی تربیت کی جا رہی ہے۔ کھلاڑیوں کو میٹ پر ہونے والی کشتی کی جدید تکنیکس سے آگاہ کیا جا رہا ہے جس سے نوجوان ریسلر بہت خوش ہیں۔ٹریننگ کے دوران نوجوانوں کو مخالف پہلوان کو چت کر کے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے کے ہنر سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انعام پہلوان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا مقصد نوجوانوں کو اولمپکس کے جدید دا پیچ سے آگاہ کرنا ہے۔پہلوانوں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کے بعد جلد سے جلد حکومت کشتیوں کے مقابلوں کی اجازت دے تاکہ وہ اپنے فن میں مزید نکھار لا سکیں۔

error: Content is protected !!