لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے معروف پہلوان اولمپیئن سراج دین عرف ساجا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
سراج دین عرف ساجا کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا کہ سراج دین عرف ساجا نے فن پہلوانی میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، سراج دین نے دو بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اور ایشیئن گیمز میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کیا
انہوں نے مزید کہا کہ سراج دین کی ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سراج دین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے