اتھلیٹکس کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیٹ سسٹم لیول ون کورس 19 جون سے اسلام آباد میں شروع ہوگا. میجرجنرل اکرم ساہی

اسلام آباد۔  ( ):ورلڈ اتھلیٹکس اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیٹ سسٹم لیول ون کورس  19 جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا،  اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کورس میں ملک بھر سے 24 کوچز شرکت کریں گے

اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان  نے رفیق احمد اور لیفٹیننٹ کرنل غلام شبیر انجم  کو بالترتیب  ڈائریکٹرکورس  اور لیکچرار اسسٹنٹ مقرر کیا ہے،  انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد کوچز کو نئے قواتین  اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے  آگاہی فراہم کرنا ہے، یہ کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی

تعارف: newseditor