تائیکوانڈو کوچ شفیق الرحمان ورلڈ ڈان بن گئے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو سرٹیفیکیٹ پیش کردیا

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخوا کے کو چ شفیق الرحمان نے کوکی وان کا بین الاقوامی فرسٹ ڈان کا امتحان پاس کرلیا. قیوم سپورٹس کمپلیکس میں تائیکوانڈو کی تربیت دینے والے شفیق الرحمان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ خیبر پختونخواہ میں تائیکوانڈو کے بانی تاج محمد کے شاگردوں میں سے ہے جو کہ تائیکوانڈو کے بین الاقوامی تنظیم کے ممبر بھی ہیں اور خیبر پختونخواہ میں کھلاڑیوں کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کے لئے بھی مانے جاتے ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے تائیکوانڈو کوچ شفیق الرحمان اس وقت پاکستان میں سیکنڈ ڈان جبکہ ورلڈ میں فرسٹ ڈان ہیں جن کا سرٹیفیکیٹ انہیں گذشتہ روز مل گیا ، جو انہوں نے قیوم سپوٹس کمپلیکس پشاور میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ اسفندیار خان خٹک کو پیش کیا.اس موقع پرپاکستان میں تاٸیکوانڈو ماسٹرتاج محمدبھی موجودتھے۔

error: Content is protected !!