نجیب اللہ شاہ بسجا کے قائم مقام صدر منتخب ہوگئے

کوئٹہ(سپورٹس رپورٹر)نجیب اللہ شاہ بسجا کے قائم مقام صدر منتخب ہوگئے، بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت تاحیات چیئرمین مشاورتی کونسل عطاء اللہ درانی کے زیرصدارت منعقد ہوا،جس میں جنرل سیکرٹری محمد اخلاص خان، سینئر نائب صدر نجیب اللہ شاہ،خازن عبداللہ جان دیگر نے شرکت کی

جنہوں نے متفقہ طور پر مسلسل ایسوسی ایشن کے ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے پر عدم اعتمام لاکر صدر محمد شاہ دوتانی کو بسجا کے صدرات سے فارغ کرکے سینئر نائب صدر نجیب اللہ شاہ کو قائم مقام صدر بنادیا

اجلاس کےشرکاء نے کہا کہ محمد شاہ دوتانی کئی بار بلوچستان سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ڈسپلن کے خلاف ورزی سے روکا گیا لیکن وہ باز نہیں آیا جس کے بناء پر تمام اراکین کے متعفہ فیصلے کے بعد اس سے عہدہ واپس لے لیا گیا،کھیلوں کے سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بجائے اس نے یہ عہدہ اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا جو کہ ناقابل قبول تھا

انہوں نے کہا کہ صدر کابینہ کوتحلیل نہیں کرسکتا ہے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر سابق صدر کی جانب سے یہ خبر چلایا جارہا تھا کہ چیئرمین مشاورتی کونسل جنرل سیکرٹری، خازن کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے جس کے ہم مکمل تردید کرتے ہیں اور آئندہ کا لاعمل جلد ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا

تعارف: newseditor