قومی انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ،ہزارہ ریجن فٹبال ٹیم کے چنائو کیلئے ٹرائلز

ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر )قومی انڈر23فٹبال چمپئن شپ کے سلسلے میں ہزارہ ریجن کی فٹبال ٹیم کے انتخاب کے لئے کنج فٹبال سٹیڈیم میں ٹرائلز منعقد ہوئے جس میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے ہزارہ بھر سے حصہ لیا ٹرائلز چیئر مین سیلیکشن کمیٹی آر ایس او ہزارہ ریجن تصور خان ممبر کمپٹیشن کمیٹی عادل خان جدون بلال خان جدون توقیر خان حیدر علی ٹیپو سیف جدون کلیم خان شاہد گل نے اپنی نگرانی میں لئے پہلے مرحلے میں ایبٹ گرین اور وائٹ کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے مرحلے میں بلیو اور ریڈ کے درمان میچ کھیلا گیا اور 28 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا

اس موقع پر مصور خان بلال خان اور عادل خان نے کہا کہ ٹرائلز انتہائی شفاف طریقے سے لئے گئے اور ان شارٹ لسٹ لڑکوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سولہ رکنی ٹیم کے انتخاب کے لئے دو ہفتوں کا تربیتی کیمپ لکایا جائے گا جس سے لڑکوں کی سکلز اور فٹنس میں بہتری آئے گی حتمی ٹیم کا اعلان یکم جولائی کو کیا جائیگا اور چمپئن شپ کابا قائدہ افتتاح دو جولائیسے کنج فٹبال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں ہوگاجس کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں

تعارف: newseditor