آل پاکستان ایسٹر جمناسٹک چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ پرنسپل فرحانہ فیصل بابر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی میں نرسری لیول پر ہونے والی ایسٹر جمناسٹک چیمپئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پرنسپل فرحانہ فیصل بابر اور ڈائریکٹر ایسٹر اسکول فلک شیخانی نے میڈیا کو بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32 تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں جن کے بوائز اینڈ گرلز کے ڈھائی سو ایتھلیٹ تین مختلف کیٹگریز میں جمناسٹک کا مظاہرہ کریں گے، ڈائرکٹر فلک شیخانی نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ان کے ہنر کی آزمائش ہے ایسٹر نیٹ ورک پڑھائی کے ساتھ کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے جس سے طلبا میں زہنی صلاحیت بڑھتی ہے اور صحت مند معاشرہ پرورش پاتا ہے پرنسپل ایسٹر اسکول فرحانہ فیصل بابر نے کہا کہ ملک میں جمناسٹک کے کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تعلمی اداروں میں نناوے فیصد بچے جمناسٹک کے شوقین ہوتے ہیں انھیں صرف بہترین پلیٹ فارم فراہم کریں تو صلاحیتیں ابھر کر سامنے آجاتی ہیں

 

فرحانہ فیصل بابر نے کہا کہ ایسٹر اسکول اپنے اسٹوڈنٹ کو کھیلوں کا بہترین انفراسٹریکچر مہیا کرتا ہے ان سہولیات سے انھیں اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے چیمپئن شپ کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہاں سے ایسے جمناسٹر سامنے آئیں جو مستقبل میں ملک کا سرمایہ بن سکیں انھوں نے کہا کہ ایونٹ میں 32 ٹیمیں شامل ہیں بلوچستان، لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہیں انڈر 10 انڈر 15 اور انڈر 16 کیٹیگری میں ڈھائی سو سے زائد جمناسٹرز کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا ڈائریکٹر ٹورنامنٹ فلک شیخانی نے کہا کہ انھیں سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ان کی ٹیکنکل اور ججز کی ٹیم کے زریعے مقابلوں کے فیصلے مزید منصفانہ اور شفافیت سے ہونگے فلک شیخانی نے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے تعاون کرنے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب 22 اکتوبر کو ایسٹر اسکول میں ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 23 اکتوبر کو الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس کمپلیکس پر منعقد کی جائے گی۔

error: Content is protected !!