ایشن ہاکی فیڈریشن کےزیراہتمام آن لائن ایجوکیشن ورکشاپس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رواں ماہ 16 کوچز، 7 ایمپائرز اور 9 ٹیکنیکل آفیشلز مختلف کورسز میں شرکت کررہے ہیں۔کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز، ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کورسز میں پی ایچ ایف کی جانب سے کوچز ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی نامزدگیاں کی گئیں۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کورسز میں پی ایچ ایف کی جانب سے 4 خواتین کوچز، ایک خاتون ایمپائر اور 3 خواتین ٹیکنیکل آفیشلز کو بھی نامزد کیا گیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کوچنگ سٹاف، ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایجوکیشن ورکشاپس میں رواں ماہ میں 32 کوچز، ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز شرکت کررہے ہیں۔ رواں ماہ میں کوچنگ ورکشاپس میں سات اولمپینز بھی شریک ہیں جن میں ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم، اولمپین سمیر حسین، اولمپین ذیشان اشرف، اولمپین کاشف جواد، اولمپین محمد ثقلین، اولمپین محمد وقاص اولمپین ریحان بٹ شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رواں ماہ میں کوچنگ ورکشاپس میں ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم(کسٹمز)، قومی ہاکی کوچز اجمل خان لودھی انٹرنیشنل( سیالکوٹ)، رانا ظہیر احمد بابر(سوئی سدرن گیس)، اولمپین سمیر حسین (پی ای ایف)،مدثر علی خان انٹرنیشنل(واپڈا) ،اولمپین محمد وقاص(واہڈا)، معین عالم(کراچی)، علی ازلان خان(کراچی)، اولمپین کاشف جواد( پورٹ قاسم)، اولمپین محمد ثقلین (الائیڈ بینک)، اولمپین ذیشان اشرف(نیشنل بینک)، اولمپین ریحان بٹ(واپڈا)، عذرا ناصر(واپڈا)، صباسعید(واپڈا)، آمنہ ارشد (پنجاب) اور سدرہ پرویز (آرمی) شامل ہیں۔ ایمپائرنگ ورکشاپس میںوقاص احمد بٹ(واپڈا) عبدالمنان (حیدرآباد)، فیصل صیام (کوئیٹہ)، فہد علی خان((کراچی) مبشر علی(ایس بی پی) سید سبطین رضا(نیشنل بینک) اور سمعیہ عباس (پنجاب) شامل ہیں۔
ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایجوکیشن پروگرام ورکشاپس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جن ٹیکنیکل آفیشلز کی نامزدگی کی گئی ہے ان میں سید علی عباس ( گوجرانوالہ) ، حمزہ طفیل (پشاور)، فہد علی کیانی( کوئیٹہ) ، عبدالروف (کراچی)، شاہد ربانی (واپڈا)، شاہینہ نون(واپڈا)، سہیل اکرم جنجوعہ (اسلام آباد)، طارق خان( کراچی) اور کومل بٹ پنجاب شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کو چز، ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرنگ کے شعبہ میں بہتری لانے اور موجودہ کوچز، ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز کی استعداد اور کارکردگی بڑھانےکے لئے ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ریفریشر کورسز اور آن لائن ایجوکیشن ورکشاپس میں مندرجہ بالا نامزدگیاں کی گئی ہیں