ایچ ای سی انٹریونیورسٹی زون جی والی بال چیمپن شپ،کراچی یونیورسٹی نے ٹائٹل جیت لیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے زیر اہتمام ہونے والی ایچ ای سی انٹرورسٹی زون-جی والی بال (مینز) چیمپئن شپ سال 2020-21 کا فائنل میچ یونیورسٹی آف کراچی اور سر سید یونیورسٹی کراچی کے مابین کھیلا گیا۔ جس میں کراچی یونیورسٹی نے سر سید یونیورسٹی کو ہرا کر زون۔جی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


اس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جناب شاہ نعیم ظفر صاحب تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے جیتنے اور ہارنے والی ٹیمز میں رنر اور ونر کی ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔ اس چیمپیئن شپ کی رنر اور ونر ٹیمز اگلے ماہ لاہور میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی والی بال (مینز) چیمپئن شپ سال 2020-21 میں شرکت کرے گی. 

error: Content is protected !!