ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز ؛ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 1-4 سے جیت لی

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 134 رنز بنائے۔

سدرا امین نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔اس کے علاوہ رامین شمیم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

ویسٹ انڈیز کی افے فلیچر 3 اور قیانا جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کا 135 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز ویمنز نے با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

دوسری جانب پاکستانی منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل۔

بائیں ہاتھ کی بیٹر نے کریئر کے 63 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

منیبہ علی سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان اور ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔

error: Content is protected !!