ون ڈے میں بطور کپتان ایک ہزار رنز،بابر اعظم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری کی بدولت نت ریکارڈز اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو فتح کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابراعظم کے کیریئر کی 17ویں سنچری کی بدولت پاکستان نے ہدف چار گیندوں قبل حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

اس اننگز کے دوران بابر نے بطور کپتان ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے اور سب سے کم اننگز میں یہ اعزاز حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم نے کپتان بننے کے بعد محض 13ویں اننگز میں ایک ہزار رنز بنا کر یہ ریکارڈ بنایا، اس سے قبل یہ اعزاز مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 17اننگز میں انجام دیا تھا۔

error: Content is protected !!