سنٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہاکی پلیئرز کو فیڈریشن نے تین ماہ کا وقت دیدیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو تین ماہ میں فٹنس مطلوبہ معیار پر لانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ اس امر کا اظہار سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرر لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام کھلاڑیوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنی فٹنس کو مطلوبہ معیار پر لانے کے لئے محنت کریں۔ پی ایچ ایف فٹنس پلان کے مطلوبہ معیار پر اترنے والے کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہونگے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ باقاعدگی سے لئے جائینگے اور پی ایچ ایف پالیسی، کھلاڑیوں کی فٹنس اور ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ھوگا۔

تعارف: newseditor