دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 2022 20 ستمبر سے شروع ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ماڑی پیٹرولیم کے تعاون سے دوسرا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 2022 20 ستمبر تا 25 ستمبر لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا.مذکورہ ایونٹ میں پی ایچ ایف کی ٹاپ آٹھ رینکنگ کی ٹیمیں شرکت کرنے کی اہل ہونگی.جس میں میزبان ٹیم ماڑی پیٹرولیم, پاکستان واپڈا, نیشنل بینک آف پاکستان, سوئی سدرن گیس, پاکستان نیوی, پاکستان ایئرفورس, پنجاب اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شامل ہیں.اس حوالے سے تمام ٹیموں کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کو لیٹر ایشو کیا جاچکا ہے جس میں شریک ہونے والی ٹیموں کو 1 ستمبر تک ایونٹ میں شرکت کے لئے کنفرمیشن کی ہدایات جاری کی ہیں۔

error: Content is protected !!