متحدہ عرب امارات نے پریمیئر لیگ ٹی 20 کی تاریخوں کا اعلان کردیا

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے پریمیئر لیگ ٹی 20 کی تاریخوں کا اعلان کردیا، پریمیئر لیگ ٹی 20 کا مرکز دبئی کرکٹ اسٹیدیم ہوگا

ٹورنامنٹ جنوری اور فروری 2022 میں کھیلا جائے گا، فرنچائز طرز کے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ہوں گی، امارات کی پریمیئر لیگ ٹی 20 امارات کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ، خصوصی فلیگ شپ پروفیشنل ٹی 20 لیگ ہے

پریمیر لیگ ٹی 20 (PLT20) کے “لوگو” کا اجراء بھی کردیا گیا ہے، اس موقع پر پریمیئر لیگ کے چیئرمین خالد الزرونی کا کہنا تھا کہ لوگو سے امارات کی ثقافت اور کھیل کی صلاحیت کو اجاگر کیاگیا ہے، چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی ڈاکٹر طیب کمالی کا کہنا ہے کہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پی ایل ٹی 20 میں ایکشن میں ہوں گے، متحدہ عرب امارات کی افتتاحی پریمیر لیگ ٹی 20 (PLT20) کو اماراتی وزیر رواداری اور بقائے باہمی اور امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے منظور کیا ہے

error: Content is protected !!