اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے مایہ ناز جیویلین تھر ور اتھلیٹ ارشد ندیم کے ٹوکیو اولمپکس میں ہونے والے اتھلیٹکس کے گروپ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حا صل کرنے کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے پر وفاقی وزیر برائے بین الصبوائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی ہے کہ ارشد ندیم ان شاء اللہ فائنل میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں گے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ کرنل محمد آصف زمان (ریٹائرڈ) نے ارشد ندیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی جی، پی ایس بی نے ارشد ندیم کے کوچ سید فیاض حسین بخاری کے ساتھ بھی بات چیت کی۔