راجر فیڈرر کی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی

سوئٹزر لینڈ کے ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے رواں ماہ ہونے والے ٹورنٹو اور سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹس سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ان کی سال کے آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ یو اس اوپن میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے، چالیس سالہ راجر فیڈرر جو بیس بار گرینڈ سلام چیمپئن بن چکے ہیں ٹوکیو اولمپکس میں بھی اپنے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے

جبکہ انہیں ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ٹورنٹو ماسٹرز کے مقابلے گزشتہ روز شروع ہو چکے ہیں جبکہ سنسناٹی اوپن کے مقابلے رواں ہفتے شروع ہونگے، یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 اگست سے شروع ہوگا، راجر فیڈرر رواں سال اب تک صرف تیرہ میچوں میں شرکت کرسکیں ہیں، راجر فیڈرر نے آخری بار یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2008 میں جیتا تھا جبکہ ان کی آخری گرینڈ سلام کامیابی 2018 کے آسڑیلین اوپن میں سامنے آئی تھی۔

error: Content is protected !!