آل خیبر پختونخوا میں فل کنٹیکٹ کراٹے کاتاز مقابلے پروفیشنل اکیڈمی نے جیت لئے

پشاور (سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن(شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام آل خیبر پختونخوا میں فل کنٹیکٹ کراٹے کاتاز مقابلے پروفیشنل اکیڈمی نے جیت لئے، احسان، حمزہ، عبدالرحمن، مصطفی، سدیس، شوکت اور عبید کو مختلف کیٹگریز میں چیمپئن شپ قرار دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس محمد طارق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، خیبر پختونخواموئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر صاحبزادہ الہادی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مقابلے کورونا ایس او پیز کے تحت کرائے گئے جن میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق وائٹ بیلٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے احسان اللہ نے پہلی، سرفراز سنٹر کے عابد نے دوسری، ریڈ بیلٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے حمزہ نے پہلی، ٹی وی سی اکیڈمی کے سید حاشر شاہ نے دوسری، بلیو بیلٹ میں چارسدہ کے عبدالرحمن نے پہلی، لنڈی کوتل کے ذیشان نے دوسری، یلو بیلٹ میں باجوڑ کے مصطفی شاہ نے پہلی، چارسدہ کے حذیفہ نے دوسری، گرین بیلٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے سدیس نے پہلی، باغبانان کے محمد آصف نے دوسری، برائون بیلٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے شوکت علی نے پہلی، باجوڑ کے حمید اللہ نے دوسری، بلیک بیلٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے عبید اللہ نے پہلی اور نوشہرہ کے محمد تیمور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ریفریز کے فرائض محمد یاسین یاسر، نثار شنواری، خیر الاعانام، اعزاز اللہ صافی، عباد اللہ، دائود شنواری نے انجام دیئے۔

error: Content is protected !!