جشن آزادی کے سلسلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں آزادی سپورٹس مقابلے 13اگست کو کھیلے جائینگے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں آزادی سپورٹس مقابلے 13اگست کو کھیلے جائینگے ،14اگست تک منعقدہ ان مقابلوں میں سکواش اور بیڈمنٹن کے مقابلے ہونگے۔مقابلوں کا افتتاح سکواش کے سابق عالمی نمبر دوکھلاڑی محب اللہ خان کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیںگے۔جس کے لئے تیاریاں مکمل کری گئی ہیں۔اس ضمن میں پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پرویز علی کا کہناتھاکہ اس دن کی مناسبت پشاورسینٹر سمیت کراچی،کوئٹہ،لاہور اور ہیڈ کوارٹر اسلام آبادمیں بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ جش آزادی کھیلوں کے مقابلوں کا مقصد 14اگست کو بھر پور طریقے سے مناناہے بلکہ کھیلوں کے فروغ میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کے موق پر تمام ملازمین سمیت پی ایس بی ایمپلائز یونین کے نائب صدر راحت علی بئی موجود ہونگے۔

error: Content is protected !!