گولڈن جوبلی پاکستان گرلزانٹر کالجز نیٹ بال ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں گولڈن جوبلی پاکستان کے نام سے پشاور میں جاری گرلزانٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میںمنعقدہ نیٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ گورنمنٹ باچاخان گرلزکالج نے دوسری پوزیشن جیت لی۔گورنمنٹ سٹی گرلز ڈگری کالج گلبہارمیں کھیلے جانیوالے جشن آزادی کے سلسلے میں گولڈن جوبلی پاکستان سپورٹس فیسٹو ل میں ٹیبل ٹینس،نیٹ بال اور رسہ کشی کے مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔ان مقابلوں ڈسٹرکٹ پشاور کی مختلف خواتین کالجز کی طالبات حصہ لے رہی ہیں۔فیسٹول کا افتتاح سٹی گرلزکالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار کیاجبکہ انکے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس وارگنائزنگ سیکرٹری نجمہ ناز قاضی ،صدف شیر ،فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس مسزگل صبونر اخلاص اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر دین محمد ودیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔سٹی کالج کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے نیٹ بال کے فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ باچاخان گرلز کالج کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،جس میں فرنٹیئر کالج کی طالبات سروش،ماریہ ،اقراء اورپرخہ نے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے اپنے کالج کو فاتح ہونے کا اعزازدلایا،جبکہ گرلزکالج باچاخان کی طرف سے رانی ،فرشتہ اور زینب نے جاندار کھیل پیش کیا۔نیٹ بال میں شازیہ اسلم اور ظہور خان نے ریفری کے فرائض انجام دیئے ۔ارگنائزنگ کمیٹی کی سیکرٹری نجمہ ناز قاضی نے بتایاکہ نیٹ بال کے اختتام کے بعد اب ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی کے مقابلے ہونگے،جن میں مختلف کالجز کی طالبات اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرینگے

error: Content is protected !!