آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ کل کھیلی جائیگی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ 12اگست جمعرات کو کھیلی جائیگی ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن اور ہزارہ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک اور کے پی کے جمناسٹک کے تعاون سے آزادی کپ ڈسٹرکٹ جمناسٹک چمپئن شپ جمعرات بارہ اگست کو ایبٹ آباد میں شروع ہوگی جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس کے پی کے طارق محمود و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اعوان ہونگے چمپئن شپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈوژنل صدردضوان خان ڈسٹرکٹ سیکریٹری شاہد گلصدر ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن شوکت حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایونٹ میں چار کلب حصہ لیں گے اور یہ ایونٹ انڈر21گیمز کی تیاری کے سلسلے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا

error: Content is protected !!