پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان پریمیر فٹبال لیگ جو کہ 14 اگست سے قاسم باغ اسٹیڈیم کی جگماگتی روشنیوں میں کھیلی جائیگی ایونٹ میں پاکستان کے آٹھ ڈیپارٹمنٹ اور چار نامور ٹیمیں حصہ لیں گی ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں علاوہ ازیں آرگنا ئزنگ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین میاں جاوید قریشی منعقد ہوا جس میں ایونٹ کا انتظامات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے گراونڈ کمیٹی،استقبالیہ کمیٹی،میڈیا کمیٹی،ٹرانسپورٹ کمیٹی،ہیلتھ کمیٹی،ٹیکنیکل اسٹاف،ریفریز پینل سمیت مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس موقع پر ایونٹ کے خدوخال بتاتے ہوئے میاں جاوید قریشی نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان فٹبال کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جسمیں پاکستان کی کوالیفائیڈ 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

لیگ کی بنیاد پر ہونے والے اس ایونٹ کے ابتدائی 42میچز ملتان کھیلے جائیں گے ٹیموں کی فی میچ پچاس ہزار بونس اور کھلاڑیوں کو پر کشش انعامات دئیے جائیں گے اس موقع پر رانا باقر علی،عارف محمود،شیخ مقیم احمد،چوہدری حمید،شفقت رحمان،میاں ضرار،آصف لاہوری،رانا مشتاق،تنویر احمد،محمد اسلم،ڈاکٹر شاہد،عدنان حیدر،عابد چشتی،رانا مدثر،ناصر انصاری،محمد علی بھٹی،اسامہ قادری،محمد شعیب سمیت ودیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!