نیشنل تھرو بال چیمپئن شپ بلوچستان نے جیت لی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل تھرو بال چیپمئن شپ بلوچستان نے جیت لی،محکمہ امور نوجوانان خیبر پختونخوا اور تھرو بال ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے وادی ناران کے پر فضاء مقام بٹہ کنڈی میں منعقدہ چیپمئن شپ کےفائنل میں بلوچستان نےخیبر پختونخوا کوایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ تیسری پوزیشن سندھ کے نام رہی۔مہمانان خصوصی۔ معاون خصوصی وزیراعلی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ اورمشیربرائے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

اس مواقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائرایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر فضل ہادی ،ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیٹ ملک مقصود انور،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ہائرایجوکیشن عبدرلرشید انور،ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ آفیئرز خیبر پختونخوا ارشد حسین ،ایشیاء اورپاکستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائی،ام لیلئ کلثوم، پاکستان واپڈا کےچودھری آضغر، جنرل سیکرٹری بلوچستان تھرو بال ایسو سی ایشن منظور احمد سرپرہ،آرگنائزنگ سیکرٹری سمیع اللہ مروت،سیکرڑی پنجاب رانا سجاد،سابقہ بین الاقوامی فٹ بالر اور صوبائی کوچ سیف اللہ سمیت دیگرشخصیات موجود تھے۔اس موقع پر معاون خوصی وزیراعلی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے یوتھ ڈائریکٹریٹ کا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جس نے خیبر پختونخوا میں یوتھ پالیسی بنائی۔

حکومت نے سپورٹس اور یوتھ کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔وزیراعظم پاکستان خود سپورٹس مین ہے اور میرٹ پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسطرح ایونٹس کے انعقاد سے سپورٹس کیساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملتا ہےمجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اسطرح خوبصورت مقام پر ملک بھرسے نوجوان آئے ہیں اورایونٹ میں بھر پور شرکت کی۔اس موقع پر مشیر برائے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمان نےکامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ اسطرح ایونٹ کا انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاکیونکہ اسطرح سرگرمیوں کے انعقاد سے ہی ٹیلنٹ تالاش کرنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یوتھ اور سپورٹس کی پروموشن پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔کھلاڑی بھی سخت محنت کا مظاہرہ کرے تاکہ بین الاقومی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرسکے۔نیشنل چیپمئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کر رہی تھی جس میں آزادکشمیر،بلوچستان،سندھ،پولیس،واپڈا،پنجاب،اسلام آباد گلگت بلتستان،بٹہ کنڈی اور خیبر پختوا کی ٹیمی شامل تھیں۔قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں بلوچستان نے پنجاب کو 0-2جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

error: Content is protected !!