آئی سی ایم ایس کولٹس کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کواعزازات انعامات دینے کی ایک پروقارتقریب

پشاور(سپورٹس رپورٹر) آئی جی پی انٹر اکیڈیمی انڈر16ایونٹ کی فاتح آئی سی ایم ایس کولٹس کرکٹ کلب کے کھلاڑیوںکے اعزازمیں پروقارتقریب گذشتہ روزپشاورمیں منعقدہوئی اس موقع پر گوسٹ گلریکس ڈیپارٹمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سجاد احمدمہمان خصوصی تھے تقریب میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میں نیاز محمد۔ کوچ اسلم قریشی منیجر سلمان خان اور آئی سی ایم ایس کے روح رواں اصغر علی خان بھی موجود تھے تقریب سے اپنے خطاب میں سجاد احمد نے نوجوان کوعمدہ کھیل پیش کرنے پراورایونٹ جینے پردلی مبارک باد پیش کی اورکہاکہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں تاکہ و ہ بھی عمر گل،آصف آفریدی،محمدرضوان کی طرح قومی کرکٹ ٹیم کاحصہ بن کرملک وقوم کی سربلندی کاباعث بنیں.

پشاورڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدروآئی سی ایم ایس کلب کے چیف پیٹرن اصغرعلی نے چیف گیسٹ کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ہمارے کلب کے کھلاڑیوں کے کارنامے ہمیشہ سے شانداررہے ہیںاورہماری فتوحات کی لسٹ بہت طویل ہے انہوںنے کاکہ عمرگل سمیت بے شمارہمارے کلبوںکے کھلاڑی اب تک قومی جونیئرز وانڈر19قومی ٹیموں تک رسائی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواچکے ہیںاورہماری آئندہ بھی کوشش رہے گی کہ ملک وقوم کوباصلاحیت وبہترین کرکٹرز دیں بعدازاں مہمان خصوصی نے کھلاڑیون میں میڈلز وکیش انعامات تقسیم کئے۔

تعارف: newseditor