تائیکوانڈو کھلاڑی علی حیدر ،حسن علی یلیو بیلٹ حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور( سپورٹس رپورٹر)نیشنل تائیکوانڈو کلب کی ’ ’ بیلٹ پروموشن تقریب‘ ‘ منعقد ہوئی ۔چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی سکول میں بیلٹ پروموشن ٹیسٹ نیشنل تائیکوانڈوکلب کے چیف خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے لیے۔بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میںعلی حیدر اور حسن علی کو بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر یلیو بیلٹ سے نوازا گیا۔

بیلٹ پروموشن تقریب کے اختتام پر یلیو بیلٹ حاصل کرنے والے ینگ تائیکوانڈو پلیئرز علی حیدر اور حسن علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہماری اصل منزل بلیک بیلٹ حاصل کرنے کے بعد نیشنل وانٹرنیشنل تائیکوانڈومقابلوں میں شرکت کر کے پا کستان کانام عالمی سطح پر روشن کرنا ہے۔ینگ تائیکوانڈو پلیئرز علی حیدر اور حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ خاور محمود انہیں پومزے،کیچوالبو،ہنبان کروگی،ہوشن سول،سٹیچنگ ،بریکنگ اور فائٹ کی تربیت دے رہے ہیں جن سے ان کے کھیل میں دن بدن نکھار آرہا ہے۔

error: Content is protected !!