امجد عزیز ملک کو مسلسل تیسری بار ایشیئن  سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ایشیا AIPS,Asia کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پرSportslinkpk.com کی مبارکباد

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ سپورٹس لنک پی کے نے اپنے ایک  بیان میں پاکستان  سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور فخر پاکستان سینئر جرنلسٹ اور مصنف امجد عزیز ملک کی مسلسل تیسری بار ایشیئن  سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ایشیا AIPS,Asia کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، ویب سائٹ کے چیف ایڈیٹر نواز گوہر  کا کہنا ہے کہ امجد عزیز ملک کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ممبران کا ان پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے، نو منتخب صدر جدوجہد مسلسل کی ایک بہترین مثال ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان بالخصوص پشاور کا پر امن تصور جس طرح اجاگر کیا وہ قابل ستائش ہے،ویب سائٹ کے دیگر سٹاف نے  کہا ہے کہ امجد عزیز ملک کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونا صرف  سپورٹس جرنلسٹ کمیونٹی کا نہیں بلکہ پاکستان کا ایک اعزاز ہے، امجد عزیز ملک دنیا بھر میں پاکستان کے لئے امن کے سفیر کا کردار ادا کررہے ہیں، ایشیئن سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن AIPS, Asia کا جنرل سیکریٹری اور عالمی تنظیم ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس AIPS کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن منتخب ہونے سے ثابت ہوگیا کہ امجد عزیز ملک دنیا بھر میں اپنے قلم سے پاکستان کا مقدمہ لڑنے والا سچا سپاہی ہے۔

error: Content is protected !!