سجاس کا اپنے ممبر سینئر صحافی نادرہ مشتاق سے ان کی بہن” تابندہ ارشد” کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے سجاس کی ممبر سینئر اسپورٹس جرنلسٹ نادرہ مشتاق سے ان کی بہن ” تابندہ ارشد زوجہ میر ارشد خان” کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کی ہے، سجاس نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ پاک "تابندہ ارشد ” کی مغفرت فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور نادرہ مشتاق سمیت ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،
دریں اثنا میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور AIPS-Asia کے سیکریٹری امجد عزیز ملک اور پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری زاہد فاروق ملک نے بھی نادرہ مشتاق سے اظہار تعزیت کی ہے اور مرحومہ کی معغفرت کے لئے دعا کی ہے۔۔۔

error: Content is protected !!