جشن آزادی پاکستان سکواش مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی ڈائمنڈ جوبلی پاکستان جشن آزادی کے سلسلے میں سکواش اور بیڈمنٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا،انڈر16سکواش کے ایونٹ میں ریان محب،ابراہیم محب ،حمید خان اورمہوش نے اپنے اپنے میچ جیت کر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان تھے جبکہ انکے ہمراہ سابق ورلڈسکوا ش کھلاڑی محب اللہ خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹرمسزگل راج اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پرویز علی بھی موجودتھے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل (ر)آصف زمان کی ہدایت پرپی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے سکوا ش کورٹ میں ہونیوالے جشن آزادی سکواش مقابلوں میں انڈر16کے مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی

پہلے میچ میں حمید خان نے مدمقابل کھلاڑی طلحہ اقبال کو3-0اورابراہیم محب نے مبین خان کو3-0سے ہرایاجبکہ لڑکوںکے تیسرے میچ میں ریان محب نے احسن شاہ کوزیر کیاجبکہ لڑکیوں کے مابین منعقدہ میچ میں مہوش نے کائنات عامر کو تین دو سے شکست دیکر فاتح ٹرافی جیت لی۔جوکہ خواتین کے دوسری کٹیگری میں بھی مقابلے ہوئے ۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان تھے جبکہ انکے ہمراہ سابق ورلڈسکوا ش کھلاڑی محب اللہ خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹرمسزگل راج اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر پرویز علی بھی موجودتھے۔جنہوںنے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میںکیش انعامات اورٹرافیاں دیں،اور آفیشلزکو یادگاری شیلڈزدی۔

error: Content is protected !!