پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیر فورس نے 13 ویں قومی فٹ بال لیگ کے افتتاحی روز اپنے، اپنے میچز جیت لئے

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان واپڈا اور پاکستان ائیر فورس نے 13 ویں قومی فٹ بال لیگ کے افتتاحی روز اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم کےمعاون خصوصی سیاسی امور ملک محمد عامر، سیکرٹری جنرل نوید اکرم، فیڈریشن کے صدر کے پی ایس او  سید شرافت حسین بخاری، اراکین کانگریس فقیر محمد چوہدری (پنجاب)، چوہدری محمد سلیم(اسلام آباد)، حاجی محمد سلیم اور محمد سیلم (بلوچستان)، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر شیخ محمد اقبال، صدر ڈی ایف اے جاوید قریشی، ڈائریکٹر(مقابلہ جات) ارشد عمر ضیا کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

افتتاحی روز دو میچ قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے واحد گول محمد بلال نے 69 ویں منٹ میں کیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ دوسرے میچ میں پاکستان ائیرفورس نے بھی ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان آرمی کو 1-0 گول سے سکشت دی۔ پہلے ہاف کے 17 ویں منٹ میں پاکستان ایئرفورس کی جانب سے واحد صمد خان نے کیا۔ پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ (آج) پیر کو لیگ کے مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان نیوی اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان میچ  رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کا مقابلہ لائل پور کلب سے  رات دس بجے ہوگا۔

error: Content is protected !!