دوسرا ملک اعجاز گوگا رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ امین الحق جدون نے اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر)دوسرا ملک اعجاز گوگا رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ امین الحق جدون نے اپنے نام کر لیا ویٹرنز میں ملک اعجاز اینڈ نعمت اللہ خان جبکہ جونیئرز میں ہری پورا حمد نے ٹائیٹل اپنے نام کیا مہمان خصوصی ملک نوید اعوان ملک فراست اعوان اور سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سٹی سپورٹس کمپلیہکس میں ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس پی ملک اعجاز گوگا طارق محمود اور لالہ زمان کی سرپرستی میں اور شاکر اور انکی ٹیم کے زیر اہتمام کھیلے جانے ملک اعجاز گوگا رینکنگ ڈویژنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد امین الحق جدون نے فیضان کو 21-18-21-19سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کر لیا

ویٹرنز فائنل میں ملک اعجاز گوگا اینڈ پارٹنر نے اپنی مد مقابل جوڑی آصف اینڈ پارٹنر کو دو صفر سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جونئرز u18فائنل میں ہری پور کے احمد نے ایبٹ آباد کے محمد تاج کو8 21-19-21-1سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر کے جوینئرز ٹرافی اپنے نام کی اس موقع پر سرپرست ٹورنامنٹ طارق محمود اور ملک نوید اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہا ن کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں اور کھیلوں کی سرگر میں سے نوجوان بہت سی برائیوں سے بچ کر منفی سرگرمیوں سے نکلتے ہوئے مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس کوئی بھی ہو انکا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا اور تاپ رینکنگ کھلاڑیوں کے لئے کٹس ریکٹس اور ٹریک سوٹ دیئے جائیں گے اس موقع پر بیڈ منٹن کھلاڑی عادل بابا نے جلال بابا میموریل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا

تعارف: newseditor