مراد علی مہمند کا جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور کا دورہ

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ اور خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ڈی جی سپورٹس کے پی جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس میں جاری ہے گزشتہ روز کھیلوں کے ایک ہزار پراجیکٹ کے ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے کیمپ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرسید زاہد علی شاہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا انہوں نے جونیئر ٹاپ رینکنگ پلیئرز سے بھی ملاقات کی’پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ٹینس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کوسراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

انہوں نے کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے ‘کھلاڑیوں اور کوچز کیساتھ بھی ہر ممکن تعاون کریں گے’انہوں نے کہا کہ ان میں سے ہی کھلاڑی مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام سینئرز کی سطح پر روشن کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل ‘دبئی سے پشاور آئے ہوئے کوچ ثنا اللہ سمیت دیگر کوچز بھی موجود تھے ‘ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یہ ٹریننگ کیمپ منعقد کیا گیاہے جس میں دبئی کے ٹینس کوچ ثنا اللہ کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں پہلا سیشن صبح سات سے گیارہ اور دوسرا سیشن چار سے سات بجے تک ہوتا ہے۔

error: Content is protected !!