پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ،مسلم کلب چمن اور لائل پور کلب فیصل آباد کی جیت

ملتان (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری 13 ویں پاکستان پریمئیر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن اور لائلپور کلب فیصل آباد نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ گذشتہ روز قاسم باغ فٹ بال سٹیڈیم ملتان میں جاری لیگ کے دو اہم میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلے گئے، پہلے میچ میں مسلم کلب چمن کا مقابلہ پاکستان نیوی کی ٹیم سے ہوا جس میں مسلم کلب چمن نے ایک سخت مقابلے کے بعد پاکستان نیوی کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ مسلم کلب کی جانب سے واحد گول فرید اللہ نے پہلے ہاف کے 32 ویں منٹ میں کرکے اپنی ٹیم کو دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔ دوسرے میچ میں لائلپور کلب نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو 2-3 گول سے ہرا دیا۔

وقفے تک سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کو لائلپور کے خلاف 1-2 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں لائلپور کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 2-3 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے صفیان نے دو اور محمد ساگر نے ایک گول کیا۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے دونوں گول توصیف احمد نے کئے، محرم الحرام کے باعث لیگ کے 18 اور 19 اگست کو میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!