پشاور میں خواتین کبڈی مقابلوں کا انعقاد

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے پشاور میںجشن آزادی کے سلسلے میں مقابلوں کا انعقا د کیاگیا،اس میچ میں گورنمنٹ سٹی گلبہار کالج کی گرین کی کھلاڑی کامیاب قرار پائیں ۔اس موقع پرمہمان خصوصی پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانامحمد سرورجوکہ ورلڈکبڈی فیڈریشن اور ایشین کبڈی فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے کھلاڑیوں کوٹرافیاں دیں

اس موقع پرصوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان شاہ بری اور گورنمنٹ گرلزسٹی کالج گلبہار کی پرنسپل شبنم تابندہ ،سپورٹس ڈائریکٹر نجمہ ناز قاضی بھی موجودتھیں۔رانامحمد سرورنے خیبر پختونخوامیں کبڈی کے فروغ کیلئے سیکرٹری سید سلطان بری اورکبڈی کی کوالیفائڈ خاتون نجمہ ناز قاضی کے خدمات کوسراہا۔

error: Content is protected !!