آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 25 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آزادی ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 25 اگست سے لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی، انٹر سکول اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 29 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 30 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے،اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی، اپنی رجسٹریشن آن لائن 24 اگست دن دس بجے تک کروا سکتے ہیں اور 24 اگست کو شام چھ بجے ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!