اولمپکس ہاکی میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپئین عبدالوحید خان انتقال کر گئے

اولمپکس میں ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے، ان کی عمر 85 برس تھی اور وہ 1960 کے روم اولمپکس میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے ۔ عبدالوحید خان 1962 میں ہوئے جکارتہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے جب کہ 1966 کے بنکاک ایشین گیمز میں انہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔وہ پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ بھی رہے ۔ ان کے بیٹے فیصل وحید کے مطابق والد کی اچانک طبیعت بگڑی جس کے بعد ہم انہیں ہسپتال لے کر گئے لیکن ان کا انتقال ہوچکا تھا۔

error: Content is protected !!