رواں سال سجاس کے تحت حمزہ خان اورعمر شاہین عمرے کی سعادت حاصل کریں گے

رواں سال سجاس کے تحت حمزہ خان اورعمر شاہین عمرے کی سعادت حاصل کریں گے،

دوسری بار سجاس کی تقریب میں شریک ہوا ہوں، ممبران کو عمرہ پیکچ دینا قابل قدر کام ہے، ملائیشین قونصل جنرل

اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی روایت برقرار رکھ کر ثابت کردیا کہ وہ ملک کی سب سے منظم ایسوسی ایشن ہے، پیٹرن سجاس ڈاکٹر فرحان عیسی

سالانہ افطار ڈنر اور عمرہ قرعہ اندازی سجاس کی تقریب کو سب سے نمایاں کر دیتی ہے، پیٹرن سجاس خواجہ احمد مستقیم

مالی مشکلات کے باوجود سجاس نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے، صدر سجاس محمود ریاض

عمر شاہین اور محمد حمزہ کو مبارک ہو، سجاس کو ایسے مخلص دوستوں کا ساتھ حاصل ہے جس کے باعث مشکلات ختم ہو جاتی ہیں، سیکریٹری سجاس شاہد ساٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائز اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر کراچی میں اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے تحت سالانہ افطار ڈنر اور ممبران کے لئے عمرہ پیکچ 2024 کے لئے قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد ساٹی، دیگر عہدیداران و مجلس عاملہ اور ممبران سمیت ملاِئیشین قونصل جنرل حر دیناتہ احمد، سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ،

خواجہ احمد مستقیم، ایس ایس جی سی کے ترجمان سلمان صدیقی، پروفیسر اعجاز فاروقی، جمیل احمد، ڈی جی کے ڈی اے شجاعت حسین، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سندھ محمد سلیم خان،

پراچہ ایکسچینج کے سی ای او ظفر پراچہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری حیدر حسین، سلمان فوڈز کے کنٹری ہیڈ سرفراز احمد خان،

سابق انٹرنیشنل ہاکی پلئیر محمد علی، کے پی ٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس میجر محمود ریاض، پی آر او کے پی ٹی محمد شارق احمد، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم،

خالد شمشی، صدر پی ایف یو جے جی ایم جمالی، غلام محمد، ایاز منشی، صدر پی آئی ایچ زاہد شہاب، سیکریٹری پروفیسر راؤ جاوید اقبال،

پی او اے کے ترجمان آصف عظیم، ایس او اے عہدیدران احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، امتیاز شیخ، انجینئر محفوظ الحق، سینئر جرنلسٹ قمر احمد، صدر کے یو جے دستور خلیل ناصر,

کے یو جے برنا کے سیکریٹری عاجز جمالی، سندھ ٹین پن باولنگ کے ,سابق سیکریٹری رومس علی،پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سینسی نسیم قریشی،

واصف قریشی، جوڈو ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری محمد رفیق، جو جٹسو کے محمد علی، مظہر اعوان، ڈاکٹر عارف،

نیشنل بینک کے پی آر او اسپورٹس عظمت اللہ خان، جاوید کے پی، محسن خان، ڈاکٹر ایس ماجد، پیپ کے صدر سیکریٹری،

جمیل احمد اور نعمان، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی سمیت مختلف اسپورٹس فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

اس موقع پر سجاس کی جانب سے عمرہ پیکچ 2024 کے لئے ممبران کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا گیا۔قرعہ اندازی کے مطابق ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون کے حمزہ خان اور

روزنامہ جہان پاکستان کے عمر شاہین سجاس کے تحت رواں سال عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ تاہم کسی ناگریز وجوہات کے باعث اگر یہ نہ جاسکے تو ڈیلی نیشنل کوریئر کے محمد اسامہ اور روزنامہ ایکسپریس کے عبدالعزیز ان کے متبادل ہونگے۔

error: Content is protected !!