پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور سے تعلق رکھنے والی خاتون آرچرکائنات نثار نے محنت اور لگن سے کھیل کرتھوڑے عرصے کے دوران آرچری میں ایک بڑانام پیداکیا،لاہور میں منعقدہ آل پاکستان آزادی اوپن آرچری ٹورنامنٹ میں انفرادی اور میکس ڈبلزمیں گولڈمیڈلز جیتا، ایس ایف آرچری کلب میں زیر تربیت یہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے و ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں آرچری کھیلنے والی کائنات نثار نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انہیں آرچری سے بہت لگاؤ ہے یہی وجہ ہے کہ حیات آبادسپورٹس کمپلیکس میں روزانہ کی بنیادپرپر آرچری کھیلنے آتی ہوں اوردن بدن کھیل میں بہترین آرہی ہے
انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت چھ خواتین اور اس طرح 15مردکھلاڑی ہیں جو مختلف اقات میں پریکٹس کرتے ہیں جنکے ساتھ کوچز سرفرازاور نواب خان کافی محنت کررہے ہیں،اگر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی اسفندیار خٹک اور دیگر حکام نے انکی سرپرستی جاری رکھی تو انشاء اللہ یہی کھلاڑی دنیامیں خیبر پختونخوااور پاکستان کا نام روشن کرسکیں گے،کائنات نثار کا کہناتھاکہ لاہور میں منعقدہ آل پاکستان آزادی اوپن ٹورنامنٹ میں انفرادی اور میکس ڈبلزکے مقابلوں میں گولڈمیڈلز جیتنے میں کا میاب ہوئیں،اس مقابلوں میں لاہور،کراچی،اسلام آباداوت کوئٹہ سمیت ملک بھر سے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں حصہ لیا،کراچی کی خاتون آرچری عبیرہ منیر نے دوسری اورلاہور سے تعلق رکھنے والی آرچر تیسری نمبر پر رہی،جبکہ میکس ڈبلز میں اپنے کوچ سرفرار کے ہمراہ کھیل کر سونے تمغہ حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ تھائی لینڈ میں کھیلی جانیوالی ایشیائی ممالک کے مابین منعقدہ آرچری چمپئن شپ کیلئے بھر پور تیاری کررہی ہیں،انشاء اللہ ایشیاء کی سطح پر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنوں گی اور اگر اللہ نے چاہاتو اولمپکس گیمزمیں بھی پاکستان کیلئے کھیلوں گی۔ایک سوال کے جواب میں کائنات کا کہناتھاکہ اللہ کے فضل سے پاکستان اور خصوصاًخیبر پختونخواکی خواتین بہت باصلاحیت ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بنیادی وسائل اور کھیلنے کے مواقع فراہم کی جائے،اس موقع پرپشاورڈسٹرکٹ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وکوالیفائڈ کوچ سرفرازنے نے کائنات نثار کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہاکہ اگر انہوں نے اسی طرح کھیل کو جاری رکھاتوانہیں کوئی بھی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا
سرفرازنے کہاکہ انکی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ نچلی سطح پرزیادہ سے زیادہ کھلاڑی متفارف کرسکے، جسکے لئے ایس ایف کے نام سے آرچری کلب قائم کیا ہے،جہاں پربڑی تعدادمیں کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ ایک کوالیفائڈ کوچ بھی ہیں پاکستان آرچری فیڈریشن کی نگرانی کئی کورس کئے جبکہ تھائی لینڈ میں بھی کوچنگ کورس کیاہے پاکستان آرچری فیڈریشن کی سرپرستی میں خیبر پختونخوامیں اس کھیل کے فروغ کیلئے کام کررہاہوں انہوں نے کہاکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،باچاخان یونیورسٹی چارسدہ،شہید بے نظیر بھٹویونیورسٹی شرینگل دیر،سوات یونیورسٹی اور ہزارہ یونیورسٹی میں بھی طلبہ وطالبات کو وقتاًفوقتاًآرچری کی ٹریننگ دے رہے ہیں،جنکے مابین مقابلوں کا انعقادبھی کیاجاتاہے۔