نیشنل فٹسال چیمپئن شپ خیبر پختونخوانے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پانچویں نیشنل سوکر فٹسال چیمپیئن شپ میںخیبر پختونخوااور بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے آزاد کشمیر کو 8-1 سے شکست دی جبکہ، دوسرا سیمی فائنل بلوچستان نے کے آر ڈیپارٹمنٹ کو 7-4 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرزمیرعمران گچکی اور چیئرمین پاکستان فٹسال فیڈریشن ملک مہربان مہمانان خصوصی تھے ایوب سپورٹس کمپلکس کوئٹہ میں جاری نیشنل فٹسال چیمپئن شپ آخری مرحلے میں داخل ہوگئی گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کو ایک کے مقابلے آٹھ گول سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے کے آر ڈیپارٹمنٹ کو سات چار سے شکست یکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ اس سے قبل کواٹر فائنل میچز میں خیبر پختونخوا نے اسلاآباد کو 3-4 ،آزاد کشمیر نے گکگت بلتستان کو 1-2،کے آر نے سندھ کو 4-5 جبکہ بلوچستان نے پنجاب کو 4-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میرعمران گچکی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ان کے مشن کو پروان چڑھانے کیلئے بلوچستان حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس سمیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیا ت مہیاکررہی جس سے بلوچستان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گااور بلوچستان میں کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ ملے گا۔ یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کی مرد و خواتین کھلاڑی نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کارکردگی دیکھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ میں کھیلوکے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سطع پر نیشنل ایونٹس کے انعقاد میں اضافہ کیا جاچکا ہے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہوسکے۔ فٹسال کے لئے بھی جدید سہولیات مہیہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں۔اس موقع پرپاکستان فٹسال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان نے سیکررٹری سپورٹس اور یوتھ آفیئرز بلوچستان عمران گچکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے فٹسال کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آج نیشنل فٹسال چیپمیئن شپ کوئٹہ میں منعقد ہوا، فٹسال کی مقبولیت پوری دنیا کی طرح پاکستان کے کونے کونے تک پھیل چکی ہے،انہوں نے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر صدر پاکستان فٹسال فیڈریشن حضرت علی کاکڑ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسطح ایونٹس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

error: Content is protected !!